0
Tuesday 21 May 2019 11:00

قبل از وقت الیکشن نہ کروائے گئے تو انارکی پھیل جائیگی، شاہد خاقان عباسی

قبل از وقت الیکشن نہ کروائے گئے تو انارکی پھیل جائیگی، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے سے زیادہ عدم استحکام ہوگا، ہماری خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آئیں اور ملک میں انارکی پھیلے، سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ حکومت کو مجبور کریں کہ وہ مسئلے کا حل نکالے اور نئے الیکشن کی طرف جائے۔

واضح رہے کہ اتوار کو پیپلز پارٹی کی افطار پارٹی میں اپوزیشن نے عید کے بعد کل جماعتی کانفرنس بلانے اور اس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف پاکستان سے باہر ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ لندن سے وطن واپس نہیں آئیں گے۔ شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے تھے ، انہیں 7 مئی کو پاکستان واپس آنا تھا لیکن انہوں نے لندن میں اپنے قیام میں توسیع کر دی۔ اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بجٹ سیشن سے پہلے شہباز شریف وطن آجائیں گے اور وہی پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 795427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے