QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ نے نئے گھروں میں 2 درخت لگانا لازمی قرار دے دیا

21 May 2019 11:10

عدالت نے کہا کہ درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نقشے پاس نہ کئے جائیں، درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کر دیئے جائیں۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، درخت زیادہ ہوں گے تو آلودگی بھی کم ہو گی اور موسم بھی معتدل رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نئے گھروں میں 2 درخت لگانا لازمی قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں آلودگی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نئے گھروں میں 2 درخت لگانا لازمی قرار دے دیئے۔ عدالت نے کہا کہ درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نقشے پاس نہ کئے جائیں، درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کر دیئے جائیں۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، درخت زیادہ ہوں گے تو آلودگی بھی کم ہو گی اور موسم بھی معتدل رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 795433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795433/لاہور-ہائیکورٹ-نے-نئے-گھروں-میں-2-درخت-لگانا-لازمی-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org