QR CodeQR Code

وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر انتقال کر گئے

21 May 2019 11:26

خاندانی ذرائع کے مطابق سردار علی محمد مہر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں سردار علی محمد مہر 2002ء سے 2004ء تک وزیر اعلیٰ سندھ بھی رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر گھوٹکی میں انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح سردار علی محمد مہر کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی۔ خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار علی محمد مہر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ مرحوم سردار علی محمد مہر این اے 205 گھوٹکی 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر تھے، ان کی عمر 52 سال تھی۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں سردار علی محمد مہر 2002ء سے 2004ء تک وزیراعلیٰ سندھ بھی رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795444/وفاقی-وزیر-سردار-علی-محمد-مہر-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org