QR CodeQR Code

خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے، عثمان بزدار

21 May 2019 12:09

چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے بااختیار خواتین کیساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا، خواتین کو بااختیار بنانے کے دعوے نہیں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے بااختیار خواتین نے ملاقات کی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا، خواتین کو بااختیار بنانے کے دعوے نہیں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے، پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور صحت کے نئے پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 795445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795445/خواتین-کو-ترقی-کے-مساوی-حقوق-دینا-تحریک-انصاف-کا-مشن-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org