0
Tuesday 21 May 2019 12:06

وزیراعلٰی کے پی کے نے ڈاکٹرز کونسل کو مذاکرات کیلئے بُلا لیا

وزیراعلٰی کے پی کے نے ڈاکٹرز کونسل کو مذاکرات کیلئے بُلا لیا
اسلام ٹائمز۔ 6 روز بعد آخر کار وزیراعلٰی محمود خان نے آج ہڑتالی ڈاکٹرز کو مذاکرات کیلئے بلا لیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کونسل کا کہنا ہے کہ ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، مگر مذاکرات میں وزیر صحت شامل نہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کونسل کے ترجمان ڈاکٹر سراج الاسلام کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلٰی محمود خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ہم وزیراعلٰی کی مذاکرات کی پیشکش کا احترام کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز کونسل کے کنوینئر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو مذاکرات سے بائیکاٹ کریں گے اور وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی موجودگی میں کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے کنوینئر ڈاکٹر سراج الاسلام نے گذشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آج اور کل او پی ڈیز کھلی رکھنے کا اعلان کردیا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت باقی تمام ہسپتالوں میں ہڑتال جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 795463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش