QR CodeQR Code

سلامتی کونسل کی طالبان کو مذاکرات پر رضامند کرنے کی کوشش

18 Jun 2011 12:27

اسلام ٹائمز:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان کو مذاکرات پر رضامند کرنے کے لیے دہشت گردوں پر پابندی کی لسٹ کو القاعدہ اور طالبان کی دو الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کرنیکی منظوری دیدی


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔امریکا نے سلامتی کونسل میں دو قراردادیں پیش کیں جنھیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ پہلی قرارداد کے مطابق القاعدہ اور طالبان رہنماؤں کی الگ الگ بلیک لسٹ بنائی جائے گی، پہلی فہرست ان لوگوں اور تنظیموں کی بنائی جائے گی جن پر القاعدہ کے ساتھ تعلق کا الزام ہوگا۔ جب کہ دوسری فہرست ان لوگوں اور تنظیموں کی بنائی جائے گی جن پر طالبان کیساتھ تعلق کا شبہ ہوگا۔ اس فہرست کی تیاری کے ذریعے مغربی ممالک یہ واضح کرنا چاہتے تھے کہ القاعدہ اور طالبان کے ایجنڈے ایک دوسرے سے مختلف ہیں،دہشت گردی کیخلاف پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی کے سربراہ جرمن سفیر پیٹر وٹیگ نے کہا کہ اس کا ایک مقصد افغان حکومت کی مفاہمت کی پالیسی کیلئے حمایت کا اظہار کرنا بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 79549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79549/سلامتی-کونسل-کی-طالبان-کو-مذاکرات-پر-رضامند-کرنے-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org