QR CodeQR Code

رویت ہلال کمیٹی کیس میں وفاقی حکومت، مفتی منیب الرحمٰن کو نوٹس

21 May 2019 16:15

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند کی رویت پر مسائل پیدا ہورہے ہیں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں، عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے رویت ہلال کمیٹی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند کی رویت پر مسائل پیدا ہورہے ہیں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔ پاکستان میں ایک طویل عرصے سے عیدین کے چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر سال ملک میں دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795522/رویت-ہلال-کمیٹی-کیس-میں-وفاقی-حکومت-مفتی-منیب-الرحم-ن-کو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org