0
Tuesday 21 May 2019 16:27

اپوزیشن کی ایک افطار پارٹی سے پی ٹی آئی حکومت پریشان ہوگئی، خورشید شاہ

اپوزیشن کی ایک افطار پارٹی سے پی ٹی آئی حکومت پریشان ہوگئی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کی بیٹھک ہوتی رہتی ہے، لیکن اپوزیشن کی ایک افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہوگئی ہے، افطار پارٹی میں آیندہ کیلئے لائحہ عمل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خود تسلیم کیا کہ وہ ناکام ہوئی، ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے، مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، پہلے بجٹ بنانے میں ہمیں آئی ایم ایف تجاویز دیتی تھی، اب آئی ایم ایف ہی پورا بجٹ بنا رہی ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کے پاس کیا گروی رکھا گیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جتنے الزامات عبدالعلیم خان پر ہیں، اس سے آدھے بھی شرجیل میمن پر نہیں ہوں گے، لیکن تحریک انصاف کو انصاف نہیں ملے گا، تو اور کس کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کی ضمانت پر رہائی سے عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، اگر یہ گٹھ جوڑ نہیں تو شرجیل میمن کو 2 سال سے ضمانت کیوں نہیں ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھاوے کیلئے عبدالعلیم خان کی قربانی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 795525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے