0
Tuesday 21 May 2019 16:38

نااہلی کیس، سندھ ہائیکورٹ صدر عارف علوی پر برہم

نااہلی کیس، سندھ ہائیکورٹ صدر عارف علوی پر برہم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے نااہلی کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر صدر مملکت عارف علوی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ عارف علوی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے معاون وکیل نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود صدر پاکستان کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ کیا لگا رکھا ہے، 10، 15 دن میں جواب جمع کرائیں، پھر ہم دیکھیں گے، جواب آنے کے بعد دیکھیں گے کہ عارف علوی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ عدالت نے ڈاکٹر عارف علوی سے 12 جون کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار عظمت ریحان نے مؤقف اختیار کیا کہ عارف علوی نے 1977ء میں دائر سول سوٹ کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی تھی، جس شخص نے عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی، وہ ملک کا سربراہ کیسے رہ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے