QR CodeQR Code

کے پی حکومت کا 33ویں نیشنل گیمز رواں سال منعقد کرنیکا اعلان

21 May 2019 16:46

صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے حالات پُرامن اور لوگ کھیلوں کی طرف راغب ہورہے ہیں، نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں وزیراعظم اور صدر پاکستان شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 33ویں نیشنل گیمز رواں سال منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل و سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز رواں سال 21 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور اس مقصد کیلئے 17 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا کہ 33ویں نیشنل گیمز میں ملک بھر سے لگ بھگ 10 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے بھارت اور افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے بھی کھلاڑیوں کی شرکت کی دعوت دیں۔ صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے حالات پُرامن اور لوگ کھیلوں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ عاطف خان کے مطابق نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں وزیراعظم اور صدر پاکستان شریک ہونگے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں بہترویں پنجاب گیمز 2019ء میں 30 مختلف کھیلوں کے 198 مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں مردوں کی 21، خواتین کی 7 اور اسپیشل چلڈرن کی 2 گیمز بھی شامل تھیں۔ صوبائی وزیر کھیل برائے تیمور بھٹی نے گیمز کو نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے یہ نوید بھی سنائی ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے  پلئیرز کو اولمپکس میں شمولیت کا موقع بھی دیا جائے گا۔ پنجاب گیمز 3 سے 6 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوئیں۔ پنجاب گیمز میں 50 سے زائد خواجہ سراء بھی 3 مختلف کٹیگریز میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئے۔


خبر کا کوڈ: 795528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795528/کے-پی-حکومت-کا-33ویں-نیشنل-گیمز-رواں-سال-منعقد-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org