0
Tuesday 21 May 2019 20:49

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی دیامر کے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری سے  پی پی دیامر کے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی دیامر کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، مسائل اور آئینی حیثیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملک چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، غریبوں کا پرسان حال ہی کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے کارکنان مجھے دل و جان سے زیادہ عزیز ہیں، جیالوں کی سیاسی پختگی، تجربہ اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر وفد نے دورہ دیامر کی دعوت دی جس پر بلاول نے وعدہ کیا کہ وہ عید کے بعد دیامر کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 795563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش