0
Tuesday 21 May 2019 21:02

وزیر داخلہ نے فرشتہ مومند کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ نے فرشتہ مومند کے قتل کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں قتل کی گئی دس سالہ بچی فرشتہ مومند کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد نے متعلقہ افسران سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے 2 ٹیمیں تشکیل دے دیں، جن میں ایک کی قیادت سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انوسٹیگیشن جبکہ دوسری ایس پی رورل، ڈی ایس پی شہزاد ٹاؤن اور ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرشتہ کے قتل کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ یاد رہے کہ فرشتہ مومند کی لاش گذشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ چک شہزاد کی حدود میں واقع جنگل سے برآمد ہوئی تھی، جو دس روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔ خاندان ذرائع نے بتایا کہ 10 سالہ لڑکی کا تعلق قبائلی ضلع مہمند سے ہے، جو چند روز قبل لاپتہ ہوگئی تھی، تاہم پولیس نے اس کی گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فرشتہ مومند کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش