QR CodeQR Code

گلگت، سٹی ہسپتال میں مریض نے حملہ کرکے ڈاکٹر کے دانت توڑ دیئے

21 May 2019 21:31

پرچی کے بغیر چیک اپ نہ ہونے پر مریض نے ڈاکٹر پر مکوں اور لاتوں کی برسات کر دی، ڈاکٹر کے کپڑے بھی پھٹ گئے، واقعے کیخلاف ہسپتال میں ڈاکٹروں نے احتجاجاً او پی ڈی بند کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سٹی ہسپتال میں مریض نے حملہ کرکے ڈاکٹر کے دانت توڑ دیئے اور کپڑے پھاڑ کر لہولہان کر دیا، ڈاکٹروں نے احتجاجاً او پی ڈی بند کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹر طارق شریف مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے کہ ایک مریض ان کے آفس میں آیا، ڈاکٹر نے نسخہ لکھنے کے لئے ہسپتال کی پرچی طلب کی تو مریض نے نفی میں جواب دیا، جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ مریض کے نام کی پرچی بنوانا ضروری ہے، جس پر مریض طیش میں آگیا اور ڈاکٹر پر مکوں کی برسات کر دی، جس کی وجہ سے ڈاکٹر کے دانت ٹوٹ گئے اور کپڑے بھی پھٹ گئے۔ موقع پر موجود مریضوں اور اسٹاف نے بیچ بچاؤ کرایا۔ واقعے کے خلاف سٹی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کام چھوڑ ہڑتال کی اور او پی ڈی بند کر دی۔
 


خبر کا کوڈ: 795576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795576/گلگت-سٹی-ہسپتال-میں-مریض-نے-حملہ-کرکے-ڈاکٹر-کے-دانت-توڑ-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org