QR CodeQR Code

پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنا ہے تو آغاز وزیراعظم سے کیا جائے، بلاول

21 May 2019 22:20

ٹوئٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کیخلاف جاری کارروائی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا مقصد ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں گداگروں کے خلاف مہم پر کہا ہے کہ اگر واقعی مہم چلانی ہے کہ اس کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا مقصد ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں ٹوئٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کی گرفتاریوں کی دو تصویریں بھی شئیر کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795584/پیشہ-ور-بھکاریوں-کو-پکڑنا-ہے-ا-غاز-وزیراعظم-سے-کیا-جائے-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org