0
Tuesday 21 May 2019 21:28
امریکہ ایک مرتبہ پھر ایران کیخلاف طبلِ جنگ بجا رہا ہے

ایران علاقائی امن و سلامتی کا خواہاں ہے، مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، مہدی ہنردوست

تاریخ گواہ ہے کہ پابندیاں، دھمکیاں اور تشدد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکے
ایران علاقائی امن و سلامتی کا خواہاں ہے، مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، مہدی ہنردوست
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے سفارتخانے میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف طبلِ جنگ بجایا جا رہا ہے۔ مہدی ہنردوست نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں، ہم گذشتہ چار دہائیوں سے ان دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم نے امریکا اور یورپین ممالک کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ بھی کرکے دیکھ لیا۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ہی ایٹمی معاہدہ طے پایا، جسے امریکہ نے یکطرفہ طور پر ختم کر دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق امریکہ کے ساتھ مذاکرات زہر سے کم نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں کریں گے، مگر جواب ضرور دیں گے۔ ہمارا جواب ہماری ہمت سے دیا جائے گا۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے پہلے ہی خطے میں کئی جنگوں کے نتیجہ میں تباہی پھیلائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران علاقائی امن و سلامتی کا خواہاں ہے، مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پابندیاں، دھمکیاں اور تشدد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 795591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے