0
Wednesday 22 May 2019 09:05

بھارت کے مذموم مقاصد دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے، علی امین گنڈاپور

بھارت کے مذموم مقاصد دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سماجی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کی سازشیں ناکام ہوں گی، کشمیر جلد آزاد ہو گا، بھارت کے مذموم مقاصد دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام شہید میر واعظ محمد فاروق اور شہید حریت رہنما خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح موقف رکھتے ہیں۔  سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی آخری منزل ہے میں مطالبہ کرتا ہوں وزیراعظم پاکستان عمران خان مقبوضہ کشمیر کے حریت قائدین سے ملاقاتیں کریں کیونکہ یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنماؤں کی صحت بہت خراب ہے۔
خبر کا کوڈ : 795612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے