0
Wednesday 22 May 2019 10:28

ہم نون لیگ یا پی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے، سراج الحق

ہم نون لیگ یا پی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کے لیے سحری و افطار ی کو مشکل بنا دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سابق تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پہلے9 ماہ میں بہت مایوسی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے، یقین نہیں تھا کہ یہ حکومت اتنی جلدی ناکام ہو گی، اتنی بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے ہیں کہ یوٹرن لینے والا بڑا لیڈرہوتا ہے، ایک یوٹرن لیں، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔ انھوں نے واضح‌ کیا کہ ہم نون لیگ یاپی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پر نکلیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آنے والی عید عوام کے لیے مشکل عید ہوگی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 795633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش