QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

22 May 2019 10:28

بھارتی سینیئر پولیس افسر کا دعویٰ ہے کہ شہید ہونے والا کشمیری عسکریت پسند تھا جو آپریشن کے دوران مارا گیا۔ شہادت کے بعد ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ کشمیریوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آڑ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی سینیئر پولیس افسر کا دعویٰ ہے کہ شہید ہونے والا کشمیری عسکریت پسند تھا جو آپریشن کے دوران مارا گیا۔ شہادت کے بعد ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ کشمیریوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں، پلوامہ، باندی پورہ میں بھی قابض بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 795635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795635/مقبوضہ-کشمیر-میں-قابض-بھارتی-فورسز-نے-2-کشمیریوں-کو-شہید-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org