QR CodeQR Code

امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کو نظر انداز کر رہا ہے، رضاربانی

18 Jun 2011 13:10

اسلام ٹائمز:ٹائمز۔ارکان سینیٹ نے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا وہ ڈرون حملوں کے بجائے حکومت کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کا کام مذمت نہیں عملی اقدامات کرنا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ارکان سینیٹ نے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ رضا ربانی نے کہا ہے امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کو نظر انداز کر رہا ہے،جلد کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا وہ ڈرون حملوں کے بجائے حکومت کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کا کام مذمت نہیں عملی اقدامات کرنا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا قرارداد پر عمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے، پروفیسر خورشید کا کہنا تھا ایک مشتبہ دہشتگرد کی خاطر بیس بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کیوں خاموش ہے، جس پر رضا ربانی نے بھی ڈرون حملوں کی مذمت کی اور کہا کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف کی تقرری پر آئینی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایس ایم ظفر نے کہا اپوزیشن لیڈر کا منصب اس جماعت کا حق ہے جس کے ارکان کی تعداد زیادہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 79564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79564/امریکا-پاکستان-کی-پارلیمنٹ-کو-نظر-انداز-کر-رہا-ہے-رضاربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org