0
Wednesday 22 May 2019 12:43

پی ڈی پی کی ناقص منصوبہ بندی سے سرینگر بری طرح متاثر ہوا ہے، عمر عبداللہ

پی ڈی پی کی ناقص منصوبہ بندی سے سرینگر بری طرح متاثر ہوا ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کل کہا کہ شہر سرینگر کو گذشتہ برسوں کے دوران یکسر طور پر نظرانداز کیا گیا اور حقیر سیاسی مفادات کیلئے یہاں کے لوگوں کا استحصال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حکومت کیساتھ ساتھ بھارت نے بھی اس تاریخی شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے کوئی بھی دلچسپی نہیں دکھائی۔ شہر سرینگر کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اور شہری زندگی کو دپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ سابق پی ڈی پی حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھی آج یہاں کے لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور پی ڈی پی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر دانشمندانہ فیصلوں سے یہاں کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ مرحوم مفتی سعید اور محبوبہ مفتی کی سربراہی والی حکومتوں نے زیرو برج اور پولو ویو کانونٹ پل کو فُٹ برج بنانے کے فیصلوں سے یہاں ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی والوں نے بنا کسی منصوبہ بندی کے محض دکھاوے کیلئے ٹی آر سی کے قریب سپریٹر بنایا لیکن اس پر ٹریفک کس سمت سے چلے گا اور کسی سمت نہیں چلے گا ابھی تک کنفیوژن برقرار ہے، نیز یہ پروجیکٹ فیل دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی حکومت کی مہربانی کی وجہ سے ہی بنا سوچے سمجھے بٹہ مالو جنرل بس سٹینڈ کو پارمپورہ منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 795643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش