0
Wednesday 22 May 2019 11:32

یوم علیؑ کے جلوس کی مانیٹرنگ خطرے میں پڑ گئی، 386 کیمرے خراب

یوم علیؑ کے جلوس کی مانیٹرنگ خطرے میں پڑ گئی، 386 کیمرے خراب
اسلام ٹائمز۔ یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کی کیمروں سے مانیٹرنگ خطرے میں پڑ گئی۔ سیف سٹی اتھارٹی کے 386 کیمرے خراب نکلے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر نصب سیف سٹی اتھارٹی کے 386 سے زائد کیمرے خراب ہیں جن سے جلوس کے مانیٹرنگ کا معاملہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کیمرے ٹھیک کروانے کے بارے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اندرون شہر میں کیمروں کی خرابی کے باعث سکیورٹی خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 21 رمضان المبارک سے قبل ہی تمام کیمرے فعال کرنے کی تجویز دی ہے۔ یاد رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے متعدد کیمرے عرصہ دراز سے اندرون شہر میں آپریشنل ہی نہیں کئے جا سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 795670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش