0
Wednesday 22 May 2019 12:33

امریکا ایران تناؤ سے متعلق پانچ رکنی کونسل کے وزرائے خارجہ سے خصوصی بات چیت ہو گی، شاہ محمود قریشی

امریکا ایران تناؤ سے متعلق پانچ رکنی کونسل کے وزرائے خارجہ سے خصوصی بات چیت ہو گی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے، جہاں ان کی ملاقات اپنے چینی اور روسی ہم منصب سے متوقع ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچے ہیں۔ کرغزستان کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے میں چین اور روس کے وزرا خارجہ سے دوطرفہ تبادلہ خیال کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے مابین کشدیدگی کے باعث خطے میں بے چینی پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کی کونسل میں مذکورہ مسئلہ زیربحث آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ سے متعلق پانچ رکنی کونسل کے 2 وزرا خارجہ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کونسل میں 8 ممالک کے وزراخارجہ شرکت کریں گے، جہاں انہیں متخلف علاقائی صورتحال پر اظہار خیال کا موقع ملے گا۔ پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ وزرا خارجہ کی کونسل اجلاس اہم دستاویزات کی منظوری دی جائے گی، جسے بعد میں سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔ سربراہان مملکت کی کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ بشکیک میں ہی ہوگا۔ جہاں وزیرخارجہ اجلاس کی ابتدائی نشست سے خطاب کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 795681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش