0
Wednesday 22 May 2019 13:42

جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے، شبر زیدی

جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے، شبر زیدی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے وضاحت کی ہے کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے بتایا کہ شکایت آرہی تھیں کہ لوگوں کو نوٹس موصول نہیں ہورہے اور اکاؤنٹس منجمند کیے جارہے ہیں، یہ ہدایت کی ہے کہ جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے جب کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس فائلر50 ہزارکمپنیاں ہیں، ایس ای سی پی چیئرمین کو خط لکھا ہے، باقی 50 ہزار کمپنیوں کو وہ نکالیں یا میں نکالوں گا، نان فائلر کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 795690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش