0
Wednesday 22 May 2019 13:51

خیبر پختونخوا میں کھلونا پستول پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں کھلونا پستول پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں کھلونا پستول اور بندوقوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چترال میں 2 ماہ تک کھلونا نما پستول کے بنانے اور فروخت کرنے پر 60 دنوں تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے باقاعدہ طور پر پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مردان میں بھی پولیس نے کھلونا نما پستول کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر بچوں کیلئے کھلونا نما پستول اور پلاسٹک کے دیگر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 795692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش