0
Wednesday 22 May 2019 15:25

جنوبی وزیرستان، خاصہ دار فورس کی بند تنخواہوں کے لئے رقم جاری

جنوبی وزیرستان، خاصہ دار فورس کی بند تنخواہوں کے لئے رقم جاری
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کی بند تنخواہوں کیلئے رقم جاری کردی گئی۔ وزارت سیفران کی ہدایات کی روشنی میں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈر ریلیز کردیئے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 4 ہزار خاصہ دار اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے ابتدائی طور پر ایک ارب 22 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے۔ خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کی تنخواہیں گزشتہ 10 مہینوں سے بند تھیں۔ تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے خاصہ دار اہلکاروں نے ڈیوٹی سے انکار کیا تھا۔ یاد رہے کہ 28 اپریل 2019 کو بھی جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں 1400 خاصہ داروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر تمام چیک پوسٹیں خالی کردیں تھی اور مزید بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس ضمن میں احمد زئی وزیر، سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کے صوبیداروں عمر خان وزیر، رسول جان وزیر اور سلام وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بچے بھوک سے مررہے ہیں جبکہ سکولوں کی فیسیں نہ ہونے پر بچوں کو سکولوں سے نکالنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی ہیڈ کوارٹر وانا میں چیک پوسٹیں خالی کرکے ڈیوٹی سے انکار کردیا ہے اور اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی ڈیوٹی نہیں دیں گے۔ صوبیداروں نے کہا کہ ہماری تنخواہیں گزشتہ 10 ماہ سے بند ہیں، ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، جو بچے سکولوں میں پڑھ رہے ہیں، تنخواہیں نہ ملنے سے ان کی فیسیں بھی ادا نہیں کرسکتے، جس کے باعث انہیں سکولوں سے نکالنے پر مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 795729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش