0
Wednesday 22 May 2019 15:36

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کل 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال  کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے بدلتی صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 795733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش