QR CodeQR Code

لاہور، خواتین مارچ کیخلاف اندارج مقدمہ کے کیس کا فیصلہ محفوظ

22 May 2019 15:43

درخواست گزار کا کہنا ہے 9 مارچ کو خواتین کی جانب سے عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے اخلاقیات سے گرے ہوئے نعرے لگائے اور بینرز آویزاں کیے، عورت مارچ میں گلوکارہ میشا شفیع اور نگہت داد نے بھی حصہ لیا، عورت مارچ اسلامی اقدار کیساتھ ساتھ آئین اور قانون کے بھی منافی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خواتین کےعالمی دن پر غیر اخلاقی خواتین مارچ کا معاملہ، سیشن عدالت نے غیر اخلاقی خواتین مارچ کرنے پر گلوکارہ میشاء شفیع سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے آمنہ ملک کی  درخواست پر سماعت کی۔  درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے  دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔  جبکہ پولیس نے مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ افسر ایس پی فیصل مختار نے جواب جمع کرایا اور موقف اختیار کیا کہ خواتین کے عالمی دن پر گورنر ہاوس کے سامنے خواتین نے ریلی نکالی مگر ریلی میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، پُرامن ریلی نکالنے پر پرچہ درج نہیں ہو سکتا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے 9 مارچ کو خواتین کی جانب سے عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے اخلاقیات سے گرے ہوئے نعرے لگائے اور بینرز آویزاں کیے، عورت مارچ میں گلوکارہ میشا شفیع اور نگہت داد نے بھی حصہ لیا، عورت مارچ اسلامی اقدار کیساتھ ساتھ آئین اور قانون کے بھی منافی تھا۔ شرکا اور عورت مارچ منعقد کروانے والی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 795738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795738/لاہور-خواتین-مارچ-کیخلاف-اندارج-مقدمہ-کے-کیس-کا-فیصلہ-محفوظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org