0
Wednesday 22 May 2019 16:24

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم القدس عالم انسانیت کی بیداری، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور مظلومین جہاں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جاتا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ عالم اسلام بالخصوص اسلامی ریاستیں اس دن کو سرکاری سطح پر منا کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنا سنجیدہ کردار ادا کریں۔ اپنے بیان میں محسن علی اصغری نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں، بلکہ اسلامی دنیا کا مسئلہ ہے، قبلہ اول کا صہیونیوں کے قید میں ہونا امت مسلمہ کیلئے غیرت کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان کو لبیک کہتے ہوئے فلسطین کے مسئلہ پر صف اول میں آ کر اپنا مؤقف اختیار کرنا چاہیئے اور اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف برسرپیکار ہونا چاہیئے۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ اے ایس او امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس منائے گی، اس سلسلے میں لیکچرز، لیٹریچر، پبلیکیشنز، آئمہ جمعہ کے ذریعے خطبات اور عالمی دنیا کی بیدار  کے ساتھ دشمنان انسانیت امریکا و اسرائیل کے خلاف ریلیز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس ریلیاں کراچی، بدین، ماتلی، میرپورخاص، حیدرآباد، بھٹ شاہ، ہالا، سکرنڈ، نوابشاہ، مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور، بوزدار وڈا، ٹھری میرواہ، خیرپورمیرس، سکھر، صالح پٹ، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 795751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش