QR CodeQR Code

غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے، مجاہد عبدالرسول

22 May 2019 18:01

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے رہنما کا کہنا تھا کہ غزوہ بدر کی اہمیت تاریخ اسلام میں مسلمہ ہے، جنگ بدر میں اللہ تعالی نے مومنین کو فتح عطا فرمائی آج بھی اگر ہم اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو جائیں تو فرشتے ہماری مدد و نصرت کیلئے آسمانوں سے اتر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے، اس دن بڑے بڑے فرعونوں کو اوندھے منہ گرا دیا گیا، جنگ بدر انسانیت کو سلامتی اور امن دینے کا نقطہ آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید جامع مسجد عرفان الاسلام میں شہدائے جنگ بدر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر کی اہمیت تاریخ اسلام میں مسلمہ ہے، جنگ بدر میں اللہ تعالی نے مومنین کو فتح عطا فرمائی آج بھی اگر ہم اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو جائیں تو فرشتے ہماری مدد و نصرت کیلئے آسمانوں سے اتر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس دن کو یوم فرقان یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے دن کے نام سے تعبیر فرمایا ہے، اس دن اقوام عالم کو پتہ چل گیا کہ حق کا علمبردار کون ہے اور باطل کا نقیب کون ہے۔ علامہ مجاہد عبدالرسول نے مزید کہا کہ جنگ بدر میں 313 مجاہدین کا ہزاروں کے لشکر پر فتح حاصل کر لینا اللہ تعالی کی مدد و نصرت اور ملائکہ کی فوج کی موجودگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صرف دو سال کے مختصر عرصے میں کفر کے بڑے بڑے فرعونوں کے سر کچلنا غیبی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر بدر جیسا ایمان پیدا ہو جائے تو امت مسلمہ پوری دنیا پر فتح و کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795764/غزوہ-بدر-اہل-ایمان-کی-فتح-کامیابی-کا-دن-ہے-مجاہد-عبدالرسول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org