QR CodeQR Code

استور، گاڑی دریا میں جا گری، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

22 May 2019 21:14

گاڑی استور ہیڈکوارٹر سے ناصر آباد جا رہی تھی، عید گاہ اور گوریکوٹ کے درمیان حادثہ پیش آیا، ایک شخص زخمی بھی ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ استور کے ضلعی ہیڈ کوارٹر عیدگاہ سے بالائی گائوں ناصر آباد جانے والی گاڑی عید گاہ اور گوریکوٹ کے درمیان حادثے کا شکار ہو کر دریائے استور میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال استور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795778/استور-گاڑی-دریا-میں-جا-گری-خاتون-سمیت-دو-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org