0
Wednesday 22 May 2019 21:32

شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑیوں کی روانگی کیلئے مخصوص وقت کی پابندی ختم

شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑیوں کی روانگی کیلئے مخصوص وقت کی پابندی ختم
اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑیوں کی روانگی کیلئے مخصوص وقت کی پابندی ختم کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پولیس نے ٹائمنگ سسٹم ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب مسافر گاڑیاں کسی بھی وقت راولپنڈی سے گلگت بلتستان اور جی بی سے راولپنڈی سفر کر سکیں گی۔ تاہم مسافرگاڑیوں کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، سکیورٹی پلان کمشنر دیامر استور ڈیژن مرتب کرینگے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق کمشنر دیامر استور کی جانب سے سکیورٹی پلان فراہم کرنے کے روز سے لاگو ہو گا۔ مسافر گاڑیوں کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے پی کے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے سکیورٹی کیلئے تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑیوں کو رات جگلوٹ کے مقام پر روک دیا جاتا تھا اور صبح پانچ بجے روانہ ہونے کی اجازت دی جاتی تھی۔جبکہ راولپنڈی سے جی بی جانے والے گاڑیوں کو بشام کے مقام پر روک دیا جاتا تھا۔ رات بھر روکنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس کیخلاف ذمہ دار حکام سے شکایات بھی کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 795780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش