0
Wednesday 22 May 2019 21:49

سیاسی بیانات دینے سے ایڈز کا مرض ختم ہوسکتا ہے تو میں بھی دے دیتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

سیاسی بیانات دینے سے ایڈز کا مرض ختم ہوسکتا ہے تو میں بھی دے دیتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز کے مرض پر تشویش ہے، سیاسی بیانات دینے سے اگر مرض کو ختم کیا جاسکتا ہے کہ تو میں بھی اپوزیشن اور سیاسی مخالفین کی طرح بیان دے دوں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ایڈز کے مرض مسلسل سامنے آرہے ہیں، جس پر حکومت کو شدید تشویش ہے اور ہم مرض پر قابو پانے کے لئے اقدامات بھی کررہے ہیں جبکہ مخالفین ایڈز کو لے کر سیاسی بیان بازی سے کام لے رہی ہیں، اگر وہ عوام سے واقعی ہمدردی رکھتے ہیں تو آئیں اور حکومت کو تجاویز دیں تاکہ ہم اس بیماری کا صوبے سے خاتمہ کرسکیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر بیانات دینے سے ایڈز ختم ہوسکتا تو میں بھی دے دوں مگر ہماری توجہ کام کی طرف ہے۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے ریلوے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے ریلوے میں 28 ارب روپے کا خسارہ ہوا، شیخ رشید کی مرضی ہے ریلوے کو ڈبوئیں یا چلائیں کیونکہ لوگ مہنگائی کے بوجھ تلے مررہے ہیں مگر حکومت کو یہاں کسی کی پرواہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 795788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب