0
Wednesday 22 May 2019 22:56

عمران خان کے اوسان خطا ہو چکے، جب اسلام آباد بند کریں گے تو نظام نہیں چل پائے گا، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کے اوسان خطا ہو چکے، جب اسلام آباد بند کریں گے تو نظام نہیں چل پائے گا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔  سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ ناجائز حکومت کو مزید ایک دن بھی نہیں دے سکتے، اب اسلام آباد ضرور بند کریں گے اور یہ اسی سال ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، جب اسلام آباد بند کریں گے تو نظام نہیں چل پائے گا۔ جے یو آئی کے سربراہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینر کی پیشکش کرنے والے ریڑھی کے لیے بھی زمین ڈھونڈ رہے ہوں گے اور انہیں جگہ نہیں ملے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ حکومت مخالف تحریک کا کم سے کم ایجنڈا عام انتخابات کا مطالبہ ہوگا اور اگر حکومت کو وقت ہی دینا ہے تو پھر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا کیا جواز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ارکان کو جعلی کہتے ہیں، ان کی حمایت سے ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی جواز نہیں۔ بلاول کے افطار میں نوجوان قیادت کے ساتھ بیٹھنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ پارٹی کا فیصلہ ہوتا ہے کہ وہ قیادت کس کو سونپتی ہے، جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوسکتا۔ مولانا نے بتایا کہ انہوں نے 27 سال کی عمر میں سیاست شروع کی، اس وقت انہیں نوابزادہ نصر اللہ خان اور ولی خان جیسے سرکردہ سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا۔ ایک اور سوال کے جواب میں  مولانا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ افطار میں ان کے بیٹے سعد تو نہیں آئے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ویسے وہ عمرہ پر تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 795790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش