0
Wednesday 22 May 2019 23:05

چیئرمین نیب نے خود انٹرویو کیلیے بلایا اور کچھ باتیں حذف کرنے کا بھی کہا، جاوید چوہدری

چیئرمین نیب نے خود انٹرویو کیلیے بلایا اور کچھ باتیں حذف کرنے کا بھی کہا، جاوید چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نامور صحافی جاوید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید چوہدری نے خود انٹرویو کیلیے انہیں بلایا تھا اور کچھ باتیں حذف کرنے کا بھی کہا تھا جو وہ کبھی منظر عام پر نہیں لائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے انکشاف کیا کہ دو بار پہلے بھی چیئرمین نیب نے بلایا تھا لیکن وقت نہیں نکال سکا۔ جاوید چوہدری کے مطابق چیئرمین نیب نے سب کچھ خود لکھوایا اور کچھ چیزیں حذف کرنے کا بھی کہا۔ سینئر صحافی کے مطابق نیب سربراہ نے اس شخص کا نام بھی بتایا تھا جو صدارت کی پیشکس لے کر آیا اور حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے کس نے ہٹوایا۔ جاوید چوہدری نے مزید بتایا کہ میں نے دفتر سے نکلتے وقت جسٹس(ر) جاوید اقبال کو خبردار کیا تھا کہ میں سب باتیں لکھوں گا اور آپ پر دباؤ آئے گا، جس پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ میں نے جو کچھ لکھا اس پر قائم ہوں۔ نیب نے اپنی تردید میں تحریر کے حقائق کو چیلنج نہیں کیا، چیئرمین نیب نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی 50 فیصد حقائق تسلیم کیے۔
 
خبر کا کوڈ : 795791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش