QR CodeQR Code

نوجوانوں کو معلوم ہے کہ ملک کے مسائل کیا ہیں اسی لیے اب ان کا کردار بہت اہم ہے، فرحت اللہ بابر

23 May 2019 00:24

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ آج تک کسی حکومت نے بڑے بڑے اہداف کا تعین کرکے کچھ نہ کیا ہو لیکن یہ ایک نااہل حکومت ہے اور انہیں اب اس بات کا اعتراف کرلینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نوجوان قیادت کا سامنے آنا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معلوم ہے کہ ملک کے مسائل کیا ہیں اسی لیے اب ان کا کردار بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخر احتساب کا عمل شفاف کیوں نہیں کیا جاتا؟ جب یہ حکومت آئی اس وقت بھی بڑے بڑے اہداف رکھے گئے تھے اور اب بھی ویسی ہی باتیں ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ آج تک کسی حکومت نے بڑے بڑے اہداف کا تعین کرکے کچھ نہ کیا ہو لیکن یہ ایک نااہل حکومت ہے اور انہیں اب اس بات کا اعتراف کرلینا چاہیئے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عوام کو صرف مہنگائی سے غرض ہوتی ہے وہ قیمتوں میں کمی چاہتے ہیں، انہیں کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کی کوئی سمجھ نہیں۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کا قرضہ 35 ہزار ارب سے تجاوز کرچکا ہے اور معیشت تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے مہنگائی کم کی اور ہم واحد جماعت ہیں جس نے قیمتوں پر کنٹرول قائم رکھا، دراصل اس حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں گئی۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کی ذمے داری وزیراعظم اور حکومت پرعائد ہوتی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 795792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795792/نوجوانوں-کو-معلوم-ہے-کہ-ملک-کے-مسائل-کیا-ہیں-اسی-لیے-اب-ان-کا-کردار-بہت-اہم-فرحت-اللہ-بابر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org