0
Thursday 23 May 2019 08:14

فرشتہ زیادتی کیس، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو جیل بھیجا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی

فرشتہ زیادتی کیس، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو جیل بھیجا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی فرشتہ کے والدین کے نام تعزیتی پیغام میں اس قتل اور زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بچی فرشتہ کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجا جائے، ملک میں انصاف کا یہ حال ہے کہ پوچھنے والا ہی کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا لیکن اس کا پوسٹ مارٹم ہی نہیں کیا جا رہا تھا اور ایف آئی آر کے مطالبہ پر مقامی تھانہ نے صاف انکار کیا۔ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کر دینا ہی کافی نہیں، انہیں برطرف کر کے جیل بھیجا جائے، کیونکہ ایف آئی آر درج نہ کرنے کا مطلب پولیس ملزمان سے ملی ہوئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فرشتہ پوری قوم کی بیٹی ہے، قوم کی بیٹی اور انصاف کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں پوچھنے والا ہی کوئی نہیں، جبکہ یہاں ایک ظلم نہیں بلکہ تواتر سے ہی مظالم ہو رہے ہیں۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ مظلوم کیساتھ پہلے انصاف ہونا چاہیے، جزا اور سزا پر عمل کو یقینی بنائیں گے تو آئندہ جرم نہیں ہو گا جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ مظلوم اور غریب کو سب سے پہلے انصاف ملے۔
خبر کا کوڈ : 795798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش