QR CodeQR Code

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات

22 May 2019 23:59

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے انہیں واضح کیا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے تو پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے، ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بشکیک میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد ہوئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس  کے بعد بھارتی ہم منصب سشما جی سے بھی ملاقات ہوئی، سشما سوراج کو گلہ تھا کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں اس لئے وہ اپنے ساتھ مٹھائی لے کر آئی ہیں تاکہ ہم میٹھا بولیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے انہیں واضح کیا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے تو پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے، ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795803/وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-قریشی-کی-بھارتی-ہم-منصب-سشما-سوراج-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org