0
Thursday 23 May 2019 10:12

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات، بی جے پی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات، بی جے پی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بھارت میں 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بی جے پی اور اس کا اتحاد (این ڈی اے) 283 نشستوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس اور اس کا یو پی اے 122  نشستوں پر فتح یاب ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ 112 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 795814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش