0
Thursday 23 May 2019 11:42

انتخابی نتائج، فاروق عبداللہ کی سرینگر میں برتری

انتخابی نتائج، فاروق عبداللہ کی سرینگر میں برتری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سرینگر کی پارلیمانی سیٹ دوبارہ جیتنے کے قریب ہیں جبکہ رجحانات بتا رہے ہیں کہ سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی اننت ناگ کی سیٹ میں پیچھے چل رہی ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کی صبح پورے ملک کی طرح ریاست کی چھ سیٹوں پر ووٹ شماری شروع ہوگئی۔ اننت ناگ سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی آگے چل رہے ہیں۔ 13ویں راؤنڈ کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے اُس کے مطابق مسعودی نے اننت ناگ سیٹ سے 7279 جبکہ اُس کے قریبی حریف کانگریس کے غلام احمد میر نے 7104 ووٹ حاصل کئے تھے۔ محبوبہ مفتی کا نمبر تیسرا تھا جنہوں نے محض 5034 ووٹ حاصل کئے تھے۔ بارہمولہ سیٹ پر انجینئر رشید ابھی تک آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک 32950 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے قریبی حریف نیشنل کانفرنس  محمد اکبر لون نے 31150 ووٹ حاصل کر رکھے تھے۔ پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار نے یہاں سے 24800 ووٹ حاصل کر رکھے تھے جبکہ پی ڈی پی اُمیدوار کے پاس ابھی تک محض 16100 ووٹ تھے۔
خبر کا کوڈ : 795847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے