QR CodeQR Code

انتخابی نتائج، ووٹ شماری کے آغاز میں ہی بی جے پی کی برتری واضح

23 May 2019 13:48

اطلاعات کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے دفاتر واقع نئی دہلی میں ان کے حامی پارٹی کی جیت کے لئے پوجا پاٹ بھی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ طویل اور کانٹے دار انتخابی مہم اور پھر سات مراحل پر مشتمل انتخابات کے بعد پارلیمانی انتخابات کے نتائج جاننے کے لئے ووٹ شماری کا آغاز آج صبح سے جاری ہے۔ پارلیمنٹ کی 542 نشستوں کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی ہے۔ ان انتخابات میں تقریباً ساٹھ کروڑ رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ہیں جو 39 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم میں محفوظ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ابتداء میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہوئی جو بیشتر فوجیوں کے ہوتے ہیں۔ اس مرحلے کے بعد الیکٹرانک مشینوں کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مراحل میں ہی بھاجپا کی برتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں سبھی 542 سیٹیوں کے لئے ایک ساتھ شروع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے دفاتر واقع نئی دہلی میں ان کے حامی پارٹی کی جیت کے لئے پوجا پاٹ بھی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ حتمی نتیجے شام تک آنے کی توقع ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا یہ نتیجے ایگزٹ پولز کی پیش گوئیوں کے مطابق ہوں گے یا اس سے مختلف۔ ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی زبردست فتح کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795850/انتخابی-نتائج-ووٹ-شماری-کے-آغاز-میں-ہی-بی-جے-پی-کی-برتری-واضح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org