0
Thursday 23 May 2019 11:39

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے استعفٰی دیدیا

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے استعفٰی دیدیا
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ ہارون شریف نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو جہاں ایک طرف مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، وہیں وزیراعظم عمران خان کو دیگر حکومتی مسائل بھی درپیش ہیں۔ جہاں ایک طرف انہوں نے خود کابینہ میں تبدیلی کی وہیں اب استفعیٰ بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ ہارون شریف نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجود حالات میں کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ہارون شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں۔ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہارون شریف نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کو استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔ واضح رہے ہارون شریف کو تحریک انصاف کی حکومت میں چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ تعینات کی گیا تھا۔ تاہم اب چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش