QR CodeQR Code

ڈالر ذخیرہ کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے، مرکزی علماء کونسل

23 May 2019 11:57

دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں، وہ ریاست پاکستان کیساتھ بے وفائی کا ارتکاب کرتے ہیں اور شرعی طور پر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مرکزی علما کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت فیصل آباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء کرام اور مفتیان عظام نے شرکت کی۔ اجلاس میں علمائے کرام اور مفتیوں نے متفقہ طور پر فتویٰ جاری  کیا جس میں کہا کہ ملک کو معاشی و اقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا ایسے حالات میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔ مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں، وہ ریاست پاکستان کیساتھ بے وفائی کا ارتکاب کرتے ہیں اور شرعی طور پر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 795857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795857/ڈالر-ذخیرہ-کرنا-گناہ-کے-زمرے-میں-ا-تا-ہے-مرکزی-علماء-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org