QR CodeQR Code

بھارت کی نئی حکومت پاکستان کیساتھ امن مذاکرات بحال کریں، ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال

23 May 2019 13:48

این سی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں جو بھی حکومت معرض وجود آئے گی اُسے پاکستان میں عمران خان کی سربراہی والی حکومت کے ساتھ امن عمل کو آگے لے جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ دونوں پڑوسی تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت و پاک مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی راہیں تلاش کریں۔ پارٹی عہدیداورں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں جو بھی حکومت معرض وجود آئے گی اُسے پاکستان میں عمران خان کی سربراہی والی حکومت کے ساتھ امن عمل کو آگے لے جانا چاہیئے اور خطے میں امن و خوشحالی کی داغ بیل ڈالنی چاہیئے۔

شیخ مصظفٰی کمال نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل میں مسئلہ کشمیر سرفہرست رکھ کر اس پیچیدہ مسئلہ کا کوئی قابل قبول حل تلاش کریں جو سبھی کے لئے قابل قبول ہو، ایسا حل جو ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہو کیونکہ یہاں کے عوام ہی اس مسئلے کے حقیقی اور اصل فریق ہیں۔ ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا کہ برصغیر میں مکمل امن و امان کے لئے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی انتہائی اہم اور ان دونوں ممالک کی دوستی مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795858/بھارت-کی-نئی-حکومت-پاکستان-کیساتھ-امن-مذاکرات-بحال-کریں-ڈاکٹر-شیخ-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org