QR CodeQR Code

پی ٹی ایم رہنماء افغان دہشتگردوں کے نشانے پہ ہیں، پولیس کا انتباہ جاری

23 May 2019 11:58

تحریری انتباہ کے مطابق پی ٹی ایم رہنماؤں علی وزیر، مولوی قاضی طاہر، حیات پرہغال اور شیر اللہ کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ چاروں افراد بطور خاص غیر ضروری سفر نہ کریں، اپنے پروگرام سے کسی کو آگاہ نہ کریں، عوامی اجتماعات سے اجتناب برتیں اور اپنے گھر کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے تحریری انتباہ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان کے دہشت گرد پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے قائدین کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ تحریری انتباہ کے مطابق پی ٹی ایم رہنماؤں علی وزیر، مولوی قاضی طاہر، حیات پرہغال اور شیر اللہ کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ چاروں افراد بطور خاص غیر ضروری سفر نہ کریں، اپنے پروگرام سے کسی کو آگاہ نہ کریں، عوامی اجتماعات سے اجتناب برتیں اور اپنے گھر کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او سلیم ریاض نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پی ٹی ایم رہنماؤں کو سرکاری گارڈز فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما، علی وزیر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ  انھیں پولیس کی جانب سے تحریری بیان ملا ہے۔ اپنے انٹرویو میں علی وزیر نے الزام عائد کیا کہ یہ خدشات دراصل ہمیں گھروں تک محصور رکھنے کا ایک حربہ ہیں۔ مولانا قاضی طاہر نے بھی میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس کی جانب سے انھیں اطلاع موصول ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795859/پی-ٹی-ایم-رہنماء-افغان-دہشتگردوں-کے-نشانے-پہ-ہیں-پولیس-کا-انتباہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org