QR CodeQR Code

ریاست مخالف تقاریر، نام نہاد سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج

23 May 2019 13:08

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قصور میں نو بچیوں کا قتل ہوا، اسکے بعد پرچہ کٹا لیکن کسی نے بھی پی ٹی ایم جیسی بیہودہ گفتگو نہیں کی، ہمارا مفاد پاکستان کے ساتھ جڑا ہے، ریاست مخالف عناصر بیرونی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نام نہاد سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاست مخالف تقاریر اور پشتون قوم میں ملک کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کو بنیاد بنا کر حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی، جان بوجھ کر پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی ایم جس طرح ایک معصوم بچی کے بیہمانہ قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ اُن کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قصور میں نو بچیوں کا قتل ہوا، اس کے بعد پرچہ کٹا لیکن کسی نے بھی پی ٹی ایم جیسی بیہودہ گفتگو نہیں کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا مفاد پاکستان کے ساتھ جڑا ہے، ریاست مخالف عناصر بیرونی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیا ہے، دنیا بھرمیں جرائم ہوتے ہیں، فرشتہ کے معاملے کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 795862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795862/ریاست-مخالف-تقاریر-نام-نہاد-سماجی-کارکن-گلالئی-اسماعیل-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org