0
Thursday 23 May 2019 13:17

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی مانسہرہ میں کارروائی، 1600 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی مانسہرہ میں کارروائی، 1600 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف
اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے 4 دکانوں کو حراست میں لیتے ہوئے 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کر دیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح مانسہرہ میں بھی محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ملاوٹ کے کاروبار میں ملوث دودھ دہی کی 2 دکانیں سیل کر کے 4 دکانداروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے ملاوٹ میں ملوث دکانداروں سے ایک ایک لاکھ سے زائد جرمانے وصول کئے۔ محکمہ خوراک کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ضبط شدہ 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن تلف کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 795863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش