0
Thursday 23 May 2019 13:23

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی فرشتہ کے اہلخانہ سے ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی فرشتہ کے اہلخانہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرشتہ کے اہلخانہ سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ انصاف ہوگا اور ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گذشتہ روز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ معصوم بچی فرشتہ کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور یقین دہائی کرائی کے انصاف ہوگا اور ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ اس سے قبل فرشتہ کے اہلخانہ سے سیاسی رہنماؤں کی تعزیت کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملاقات کے موقع پر سراج الحق نے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ شیری رحمٰن نے معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش