0
Thursday 23 May 2019 13:33

خیبر پختونخوا سے مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا سے مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل دھپ شمالی کی 12 سالہ بچی کے نمونے تشخیص کیلئے 13 مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بچی بالکل ٹھیک تھی جب اس کو شدید بخار ہوا تو بچی کی دونوں ٹانگوں کے نچلے حصے میں کمزوری محسوس کی گئی۔ بعد ازاں بچی کو والدین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان لے گئے جہاں بچی کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔ بچی کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کیا گیا جبکہ بچی کو کمزوری میں اضافے کے بعد ٹانگوں کے اوپر حصے میں بھی ہونے لگی جس کے بعد بچی کے سانس سے متعلقہ مسلز بھی کمزوری کا شکار ہونے پر بچی کو ٹرائکوسمی کے باعث وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جہاں بچی کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے۔ بچی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے روٹین ایمونائزیشن میں صرف 3 ڈوزز ویکسین لی تھیں جبکہ بچی کی کوئی ٹریولنگ ہسٹری بھی نہیں ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقہ ٹیروٹی کی رہائشی 17 ماہ کی بچی کے نمونے بھی تشخیص کیلئے 6 مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بخار ہونے پر بچی کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں بچی کے دائیں طرف ہیمی فلیجیا ہونے پر اسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ریفر کر دیا گیا۔ ہسپتال میں بچی کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے اے ایف پی کیس قرار دے دیا۔ بچی نے روٹین ایمونائزیشن میں پولیو سے بچاؤ کی کوئی خوراک نہیں لی تھی جبکہ خصوصی مہم کے حوالے سے بھی بچی کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ مذکورہ بچی کے نمونوں کی تفصیل میں تشخیص جاری ہے۔ مزید پولیو سے متاثرہ کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی، جن میں شمالی وزیرستان سے پولیو کیسز کی تعداد اب 4 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ بنوں میں 5 جبکہ ہنگو، باجوڑ، خیبر اور ڈی آئی خان سے ایک ایک متاثرہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال پنجاب  اور سندھ سے بھی 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 795865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب