0
Thursday 23 May 2019 14:47

فیصل آباد، سول جج پر حملہ کیس کے ملزم عمران منج نامی وکیل کو 18 سال 6 ماہ قید کا حکم

فیصل آباد، سول جج پر حملہ کیس کے ملزم عمران منج نامی وکیل کو 18 سال 6 ماہ قید کا حکم
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کیس کے ملزم عمران منج نامی وکیل کو 18 سال 6 ماہ قید کا حکم سنایا ہے۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ضلع فیصل آباد کی پولیس کے مطابق رواں سال  25 اپریل کو جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران  معمولی تلخ کلامی کے بعد ایڈووکیٹ عمران منج نے کرسی اٹھا کر سینئر سول جج کو دے ماری جس سے ان کا سر پھٹ گیا تھا۔ اسی روز احاطہ عدالت میں وکلا گردی کے خلاف ججز نے ہڑتال کرتے ہوئے تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔ واقعے کے خلاف ججز کی  ہڑتال کی  وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم بعدازاں پولیس نے ایڈووکیٹ عمران منج کو گرفتار کیا، جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 795871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش