0
Thursday 23 May 2019 14:57

عمران خان کی حکومت کیلئے مسائل کی جڑ سیاسی لوٹے ہیں، نواز شریف

عمران خان کی حکومت کیلئے مسائل کی جڑ سیاسی لوٹے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز و لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں بے وفائی کرنے والوں کی نون لیگ میں جگہ نہیں، اب کسی لوٹے کو واپس نہیں لیا جائے گا اور ہدایت کی پارٹی کی تنظیم سازی جلد سے جلد مکمل کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے مریم نواز اور لیگی رہنماؤں کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو بتایا کچھ دوست پارٹی میں واپسی کیلئے رابطے کر رہے ہیں، جس پر نواز شریف نے کہا مشکل وقت میں بے وفائی کرنے والوں کی نون لیگ میں جگہ نہیں، اب کسی لوٹے کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت کیلئے مسائل کی جڑ بھی یہی سیاسی لوٹے ہیں اور ہدایت کی پارٹی کی تنظیم سازی جلد سے جلد مکمل کی جائے، مخلص اور پرانے کارکنوں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور سفارش کے بجائے میرٹ پر پارٹی عہدے دیئے جائیں۔ یاد رہے گذشتہ ملاقات میں نواز شریف کی نون لیگ کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دی تھی اور قیادت کو احتجاجی لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا تھا مسلم لیگ نون اب مہنگائی پر مزید خاموش نہیں رہے گی، حکومت نے عوام کیساتھ جو رویہ اپنایا وہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اور ڈالر کی اڑان کا پڑھ کر پریشان ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 795872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے